• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف عباس ڈائریکٹر (ورکس) واسا ملتان شیخ عبدالسلام ڈائریکٹر ریکوری تعینات

ملتان ( سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب، محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عارف عباس کو ڈائریکٹر (ورکس) واسا ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اپنی موجودہ تنخواہ اور سکیل میں فرائض انجام دیں گے۔ اس تقرری کے ساتھ ہی منعم سعید، ڈپٹی ڈائریکٹرانجینئرنگ کو ڈائریکٹر (ورکس) کے اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے۔دوسری طرف عبدالسلام کو ڈائریکٹر (ریکوری)، WASA، ملتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید