کوئٹہ(پ ر) جمعیت نظریاتی کے قائمقام امیر مولانا عبدالقادر لونی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی سیکرٹری مولانا قاری مہراللہ سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی صوبائی سرپرست مولانا خدائے نذر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا رحمت اللہ حقانی ضلعی سیکرٹری مولانا محمدابراہیم ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا صالح محمد مولانا عبدالمصور شاہ چشتی نے سابق رکن قومی اسمبلی سابق سینیٹر مولانا حافظ حسین احمدکے جنازے میں شرکت کی اور کہا کہ مولانا حافظ حسین احمد رح کے سیاسی، سماجی، تنظیمی، تحریکی و علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا پارلیمنٹ اور سیاسی میدان میں ایک دلیرانہ کردار ادا کیا اور قومی اسمبلی کی فورم پر آمریت کے خلاف ایک مؤثر آواز تھا ایک انقلابی اور متحرک شخصیت کے مالک تھے وہ اسلامی نظام کے قیام اور اقامت دین کے لئے سرگرم عمل رہے۔