• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان کو ہمیں عزم و اتحاد کے جذبے سے منانا ہوگا، ضیاء عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کو ہمیں یوم عزم و اتحاد کے جذبے سے منانا ہوگا،حکومت اور اداروں کو محب وطن بلوچ قیادت سے رابطہ کرنا ہوگا تاکہ حالات میں بہتری لائی جاسکے، اس وقت ملک کو جس قدر یک جہتی، اتحاداوراستحکام کی ضرورت ہے ماضی میں کبھی نہیں رہی،یوم پاکستان کو تحریک پاکستان کے جذبے کی طرح منانا ہوگا، یہ وقت سیاست کا نہیں پاکستان بچانے کا ہے۔ دو قومی نظریئے اور منظم ریاست کے خواب کو سچ کر نے کاہے۔پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام بہت ضروری، ا س وقت سیاست ، بلیک میلنگ اور مطالبات پیش کرنے کی سیاست کے بجائے قومی یکجہتی کی بات کی جائے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت کو سخت ایکشن لینا ہوگا، سوشل میڈیا کی دہشت گردی کو روکنے کے لئے قانون پر عمل در آمد کرایا جائے،اداروں کو بدنام اور قومی سلامتی سے کھیلنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔

ملک بھر سے سے مزید