دبئی(جنگ نیوز)دبئی نے سفری پابندی اور ملک بدری سے متعلق نئے قوانین متعارف کرادیے،خلیجی اخبار کیرپورٹکے مطابق دبئی نے ملک بدری کے فیصلوں اور سفری پابندی کے احکامات کے نفاذ کو ہموار کرنے کے لیے ایک فیصلہ کن قدم اٹھایا ہے۔دبئی نے 2007 کی قرارداد نمبر 7 کی جگہ پر 2025 کی قرارداد نمبر 1 متعارف کرائی ہے جس کا مقصد ان قانونی سقموں کو دور کرنا ہے جن کا فائدہ ملک بدری سے بچنے کی کوشش کرنے والے افراد اٹھاتے ہیں۔