راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے یونیورسٹی ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم میں عوامی شکایات کے فوری حل کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر مقامی افراد نے اپنے مسائل ڈی جی آرڈی اے کے سامنے پیش کئے ۔ڈی جی آر ڈی اے نے عوامی شکایات کو سنا اور متعلقہ حکام کو ان کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے اور ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ ان کے مسائل بروقت حل ہوں۔ انہوں نے آر ڈی اے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کا حل ترجیحی بنیادوں کیا جائے۔ یونیورسٹی ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کے مالکان کو عوامی مسائل کے حل کے لئے تین مہینے کا وقت دیا گیا ہے۔