• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلفائے راشدین ؓ کے ایام وفات و شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے، سنی علماء کونسل

راولپنڈی (نمائندہ جنگ، سٹاف رپورٹر) سید نا حضرت علی کے یوم شہادت کی مناسبت سے سنی علماء کونسل راولپنڈی کے زیر اہتمام پریس کلب لیاقت باغ راولپنڈی سے مدح صحابہؓ مطالباتی جلوس نکالا گیا جس کی قیادت سنی علماء کونسل کے رہنماؤں مفتی ابو حارث فاروقی، مولانا ابو عمار عمر، قاری نثار احمد، قاری عبدالواحد ربانی، حافظ احسان احمد، قاری فضل کریم، مولانا عتیق الرحمن، ملک وقاص احمد اور قاضی یاسر سمیت دیگر رہنمائوں نے کی۔اس موقع پر رہنماؤں نے حضرت سیدنا علی المرتضیٰؓ کی زندگی اور ان کے فضائل کو بیان کیا ۔ انہوں نےکہا کہ آپؓ کی زندگی علم، بہادری، تقویٰ اور عدل و انصاف کا بہترین نمونہ تھی۔  دریں اثناء حضرت سیدنا علی المرتضیؓ کے  یوم شہادت  پر جامع مسجد رحمانی آبپارہ اسلام آباد سے نکالے گئے  مدح صحابہ مطالباتی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے    سنی علماء کونسل اسلام آباد کے صدر حافظ نصیر احمد،مولانا یعقوب طارق،مولانا عبدالرحمن معاویہ اورمولانا عبدالرزاق حیدری نے    کہا کہ   خلیفہ چہارم حضرت سیدنا علی المرتضی ؓ نے اسلام کی سربلندی، اشاعت دین کے لیۓ کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔آپ ؓ کی حیات طیبہ امت مسلمہ کے لیۓ مشعل راہ ہے۔حکومت حضرت سیدنا علی المرتضی ؓ سمیت دیگر خلفائے راشدین ؓکے ایامہائے وفات و شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کر ئے۔
اسلام آباد سے مزید