اسلام آباد ( جنگ نیوز) چیئرمین وزیر اعلی پنجاب انسپکشن ٹیم راجہ محمد حنیف نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 کا دن ہماری قومی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہےجب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن کے قیام کے لیے قرارداد منظور کی، جو بالآخر 14 اگست 1947کو پاکستان کے قیام پر منتج ہوئی۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرتے ہوئے ہر قسم کی انتہا پسندی اور انتشار کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان جدید علوم حاصل کریں۔