راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) یوم شہادت حضرت علی ؓ کا مرکزی جلوس ہوا امام بارگاہ کرنل مقبول پہنچ کراختتام پذیر ہوگیا، راولپنڈی پولیس کیجانب سے جلوس کے لئے مؤثر اور فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے ،آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز اور سینئر افسران مسلسل فیلڈ میں رہ کر ڈیوٹی کو چیک اور بریف کرتے رہے، جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ لگائے گئے تھے ۔شرکاء کو باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی۔یوم حضرت علی ؓ کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے ساڑھے تین ہزار سے زیادہ افسران جبکہ ٹریفک انتظامات کے لئے 100 سے زیادہ ٹریفک افسران تعینات تھے۔