• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر و فلسطین انسانی مسائل، سفارتی سطح پر اقدامات کئے جائیں، ساجد نقوی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ23 مارچ یوم تجدید عہد ہے، ہمیں اس عظیم دن یہ عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ بنا ئینگے اور معاشی و معاشرتی چیلنجزمقابلہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ غزہ صورتحال انسانی المیے کی شکل اختیار کرچکی، افسوس عالم اسلام کیساتھ عالم انسانیت سامراج و صیہونیت کی سفاکیت کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے بیٹھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر و فلسطین خالصتاً انسانی مسائل ہیں۔ غزہ جہاں ظلم کی وہ سیا ہ تاریخ رقم کی جارہی ہے جس کی کوئی مثال شائد ہی دنیاکی تاریخ میں ملتی ہو۔پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی اور سفارتی سطح پر بھرپورعملی اقدامات کرے۔
اسلام آباد سے مزید