• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر شہر کے مسائل دیکھنے کیلئے سحری کے وقت باہر نکلیں، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بلدیاتی اختیارات کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرے ،پہلے نچلی سطح پر کام کرنے کی حامی تھی مگر اب وہ کہتی ہے کہ کے ایم سی کی بجائے پی آئی ڈی سی ایل کو کام کرنا چاہیے،گورنر صاحب کو شہر کے مسائل کو دیکھنے کے لیے سحری کے وقت باہر نکلنا چاہیے میئر نےکھارادر کا دورہ کیا اور مچھی میانی مارکیٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے،میئر کراچی نے محترمہ بلقیس ایدھی پارک کا بھی دورہ کیا اور وہاں سڑک کی بحالی اور سیوریج کے مسائل کے حل کے حوالے سے جاری کاموں کا جائزہ لیا عالوہ ازیں میئر کراچی نے یومِ پاکستان کے موقع پر ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ایک عظیم رہنما تھے، جنہوں نے پاکستان کے حصول کے لیے بے مثال قیادت فراہم کی۔دریںاثناء میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے گارڈن پہنچ کرکے ایم سی کے زخمی افسران اور عملے کی خیرت دریافت کی ،زخمی افسران اور عملے کا تعلق محکمہ انسداد تجاوزات سے ہے جو چند روز قبل صدر کے علاقے جہانگیر پارک کے اطراف سے تجاوزات کے دوران فائرنگ اور مزاحمت میں زخمی ہوئے تھے،میئر کراچی نے زخمی ہونے والے عملے کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور بہترین علاج سمیت ہر ممکن مدد کی پیش کش کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید