کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہےکہ پاکستان کا امن، قرارداد پاکستان سے منسلک ہے، 23مارچ1940کو پیش کی جانے والی قرارداد نے ہمیں دنیا کے سامنے ایک مثال کی صورت میں پیش کیا جس میں علاقائی امن اور قومیتوں کا احترام ہماری بنیاد،تہذیب اور آئین ہے ،انہوں نے کہا کہ قرارداد پاکستان اور قیام پاکستان کے مقاصدمتعین کریں تو سرفہرست تین مقاصد تھے، مسلمانان ہند کے معاشی مسائل کا حل،امن کا قیام ،انصاف دوستی اور خیر سگالی کی فضاپر مبنی ایسی خارجہ پالیسی جس کی روشنی میں بیرونی ممالک سے غیر جانبدارنہ تعلقات قائم کرکے عالمی امن بھائی چارے اورمساوات انسانی کو یقینی بنایا جاسکے۔