• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کہانی، آئی ایس پی آر کی تیسری ڈاکو منٹری سیریل جاری

اسلام آباد ( عاطف شیرازی ) آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے موقع پر" پاکستان کہانی" کی تیسری ڈاکو منٹری سیریل جاری کر دی ہے جس میں تحریک پاکستان ، بانیان پاکستان کی خدمات ،آئینی و سیاسی تاریخ ،پاکستان پر بھارت کی جانب سے مسلط کر دہ تین جنگوں ، 60کے عشرے میں پاکستان کی صنعتی و زرعی ترقی ، دفاعی طور پر پاکستان کو نا قابل تسخیر بنانے کیلئے مسلح افواج کی کاوشیں اور دفاع پاکستان میں قومی جذبوں کی عکاسی کو شامل کیا گیا ہے، پاکستان کہانی میں ملک کے ممتاز مورخین ، محققین ، پروفیسرز ، معروف صحافیوں مجیب الرحمٰن شامی اور حافظ طاہر خلیل کے تاثرات و انٹر ویو ز کو شامل کیا گیا ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید