کراچی (نیوز ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر کا کامن پل، جو بھارت اور پاکستان کو تقسیم کرتا ہے، 6 سال بعد ہفتے کے روز دوبارہ کھولا گیا۔ یہ پل اڑی سیکٹر میں دو نوجوانوں کی لاشوں کی واپسی کے لیے کھولا گیا جو جہلم دریا میں ڈوب گئے تھے۔5 مارچ کو بھارتی فوج نے بتایا کہ باسگران اور کمال کوٹ گاؤں کے ایک 22 سال کے لڑکے اور19 سال کی لڑکی دریا میں ڈوب گئے۔ ان کی لاشیں لائن آف کنٹرول کے پار بہہ گئیں۔ بھارتی فوج نے فوری طور پر لاشوں کی تلاش شروع کی۔ لڑکے کی لاش آزادکشمیر کے چناری کے قریب اور لڑکی کی لاش ایک دن پہلے ملی۔ دونوں ممالک کی افواج نے انسانی ہمدردی کے تحت تعاون کیا اور کامن پل کھول کر لاشیں بھارتی حکام کے حوالے کیں۔ متوفیہ کے رشتہ دار محمد رفیع نے شکریہ ادا کیا کہ ا 15 دن کی کوشش کے بعد لاشیں واپس ملیں ۔