• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیجنڈری کرکٹر ظہیر عباس کا پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی کا مطالبہ

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے لیجنڈری بلے باز ظہیر عباس پاک بھارت دو طرفہ کرکٹ تعلقات دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا ہے ، "ایشین بریڈمین" کے اعزاز سے مشہور لیجنڈری کرکٹر ظہیر عباس نے اپنے بھارتی دوست ’’وی کے ترپاٹھی ‘‘ کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں کہا، "جب ایشیائی ممالک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔ ہمیں ایک ساتھ کھیلنا چاہیے۔ ہندوستان اور پاکستان کو ایک دوسرے کے خلاف کھیلنا چاہئے ۔" ترپاٹھی، ایک ریٹائرڈ آئی آر ایس افسر ، ایک اردو شاعر، ہندوستانی کرکٹ کلب سے منسلک ہیں ۔ انہوں نے حالیہ آئی سی سی ایونٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان نہ کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "دونوں ٹیموں کو کھیلنے کیلئے نیوٹرل وینیو کیوں جانا چاہئے ، مثبت بات کریں، ہمیں ایک دوسرے کے ملک میں ایک دوسرے کیخلاف کھیلنا چاہیے۔ ورلڈ کپ کے دوران ہندوستانی شہری بڑی تعداد میں پاکستان آئے، یہ دوبارہ ممکن ہے، میچز دوبارہ ہونے چاہئیں، ہر ٹیم ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کرے، مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ ایسا کیوں نہیں ہو رہا، دونوں ملک پڑوسی ہیں، دونوں کو کرکٹ پسند ہے، میری رائے میں انہیں آپس میں کھیلنا چاہیے۔"تقریب میں ظہیر عباس کے دور کے کئی سابق بھارتی کرکٹرز بھی شریک تھے۔
اہم خبریں سے مزید