• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تمام شعبوں میں بھرپور صلاحیتوں کا حامل ملک ہے، روسی سفیر

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریف نے کہا ہے کہ پاکستان زندگی کے تمام شعبوں میں بھرپور صلاحیتوں کا حامل ملک ہے، شدید مشکلات کے باوجود پاکستانی قوم نے اپنی روایتی اقدار کو برقرار رکھا۔یوم پاکستان پراپنے تہنیتی پیغام میں روسی سفیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، قرارداد پاکستان کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں نے ایک بے مثال آزاد اسلامی جمہوریہ قائم کرنے کی بنیاد رکھی، شدید مشکلات کے باوجود پاکستانی قوم نے اپنی روایتی اقدار کو برقرار رکھا، پاکستانی قوم شاعر مشرق علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر عمل کرنے میں کامیاب رہی۔
اہم خبریں سے مزید