کراچی(نیوزڈیسک)کینیڈا کے نو منتخب وزیراعظم مارک کارنے نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی۔خبرایجنسی کے مطابق مارک کارنے نے قبل ازوقت انتخابات 28 اپریل کو کرانے کا اعلان کردیا، کینیڈا میں شیڈول کے مطابق انتخابات 20اکتوبر کو ہونے تھے۔وزیر اعظم مارک کارنے نے کہا کہ کینیڈا کو محفوظ بنانے کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا ہے، امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ سب سے اہم خطرات میں سے ایک ہے۔خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ انتخابات کے نتیجے میں کینیڈا کی تاریخ کی طویل ترین اقلیتی حکومت کا اختتام ہو جائے گا۔