• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج تحریک پاکستان کے جذبے کی ضرورت ہے، صوبائی وزراء

لاہور ( جنرل رپورٹر ،خبرنگار) صوبائی وزیر محکمہ صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ 23مارچ ملکی تاریخ کا ایک سنہری دن ہے ،صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ یہ دن ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے ۔وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے پیغام میں کہا کہ تحریکِ پاکستان کی طرح آج بھی ملک کو اتحاد اور استحکام کی ضرورت ہے ۔پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر الفرید ظفر نے کہا ہے کہ یوم پاکستان ہمارے بزرگوں کی آزاد مملکت کے حصول کے لئے دی گئی بیش بہا قربانیوں کی یاد دلاتا ہے - کمشنر نے کہا ہے کہ 23 مارچ پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہرا دن ہے ڈی سی کی قیادت میں ٹاؤن ہال سے استنبول چوک تک یوم پاکستان ریلی نکالی گئی ۔چیئرمین پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی محمد افضل نے کہا کہ قرارداد پاکستان نے آج کے روز بکھری ہوئی عوام اور سوچ کو ایک مقصد کیلئے یکجا کر دیا تھا ۔