• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان پرمحفوظ پنجاب اور پاکستان کا عزم دہراتے ہیں، آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس محفوظ پنجاب اور محفوظ پاکستان کے عزم کی تائیدکرتی ہے۔آئی جی نے تحریک آزادی کے قائدین اور جانثاروں کی عظیم قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس یوم پاکستان پر ملک و قوم کی خدمت، حفاظت، اور انصاف کی فراہمی کے عہد کی تجدید کرتی ہے۔ مزید برآں آئی جی کی زیرصدارات ٹریفک امور بارے فالو اپ اجلاس ہوا اجلاس میں ٹریفک روانی، روڈ سیفٹی اور قوانین پر عملدرآمد بہتر بنانے کے لئے گذشتہ اجلاس کے فیصلوں کا فالو اپ لیا گیا۔آئی جی پنجاب نے سی ٹی اوز اورڈی ٹی اوز کو ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری کے لئے متعلقہ ڈی پی اوز کی کوارڈینیشن سے ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم دیا۔