اسلام آباد( جنگ نیوز)پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ڈائریکٹر جنرل محمد ایوب جمالی نے کہا ہے کہ یوم پاکستان ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔وہ آج یہاں ادارہ نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے،تقریب کے میزبان ادارہ نظریہ پاکستان کے ممبر بورڈ آف گورنر اور سیکرٹری جنرل یو بی جی (ایف پی سی سی ائی ) ظفر بختاوری تھے،جبکہ تقریب میں ایم این اے فرح خان،نائب صدر آئی سی سی آئی ناصر محمود چوہدری،سید سادات حسین،امتیاز عباسی،خالد چوہدری،نثارمرزا، مقصود تابش،نواز بسرا،شاہ فیصل،زاہد بسراضیاءالرحمن اور دیگر نے شرکت کی،ایوب جمالی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہمیں قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے خواب کی تکمیل کے لیے متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے،ایم این اے فرخ خان نے کہا کہ تحریک پاکستان میں خواتین نے بھی اہم کردار ادا کیا،ظفر بختاوری اسلام آباد کی پہچان ہیں،پاکستانیت ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کرپشن کیخلاف جہاد کرنے کی ضرورت ہے ،اتحاد ترقی کیلئے ضروری ہے،اتحاد ہوتا تو کالا باغ ڈیم بن چکا ہوتا اور آج توانائی کے مسائل نہ ہوتے۔