راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے نجی سکولوں کی طرف سے نئے تعلیمی سیشن کیلئے فیسوں میں بھاری بھر کم اضافہ کا نوٹس لے لیا ہے۔سی ای او امان اللہ خان نے والدین سے کہا ہے کہ جن سکولوں نے فیسوں میں بھاری اضافہ کیا ہے ان کے خلاف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے رابطہ کریں ان کی شکایات کا فورب ازالہ کیا جائے گا۔نجی سکولوں نے نئے تعلیمی سیشن کیلئے فیسوں کیساتھ ساتھ سالانہ چارجز میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ جس سے والدین پر ناقابل برداشت بوجھ ڈالا گیا ہے۔ادھر زرائع کے مطابق سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنےکے دوسرے مرحلے میں پنجاب بھر میں4789مزید سکول آئوٹ سورس کئے جائیں گے۔پہلے مرحلے میںراولپنڈی ضلع کے 258پرائمری سکول پرائیویٹ مالکان کے حوالے کئے جاچکے ہیں۔ پنجاب کے ایسے سرکاری سکول جہاں زیرِ تعلیم طلبا و طالبات کی تعداد 100 سے کم ہے۔ان کو نجی شعبہ کے حوالے کیا جارہا ہے۔