اسلام آباد(جنگ نیوز)مسیحی قوم نے یوم پاکستان تجدیدعہدوفاء کے طور پر منایا۔گرجاگھروں پہ قومی پرچم لہرائے، تقاریب منعقد کی گئیں اور یوم جمیوریہ مشعل بردارریلی نکالی گئی، ریلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے اور اجتماعی دعاکی گئی۔ پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر اور قائد کے ویژن کی تکمیل ہے۔ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی مسیحی رہنماء راشد چوہان نے کیا۔انھوں نے کہا کہ مسیحی قوم نے تحریک پاکستان سے لیکر دفاع پاکستان کے حوالے سے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ 23مارچ تجدید عہدوفاکادن ہے جس کے موقع پرمسیحی برادری نے گرجاگھروں پر قومی پرچم لہرایا، خصوصی عبادات اور ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔