• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان ہمارے لیے بے مثال اور عہد کا دن ہے، یحییٰ شیخ

اسلام آباد(جنگ نیوز)چیئرمین پولیس اینڈ ایڈمنسٹریشن کمیٹی ایف پی سی سی آئی یحییٰ شیخ نے یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان ہمارے لیے بے مثال اور عہد کا دن ہے ہمیں مل کر پاکستان کی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا،ہماری سیکورٹی فورسز نے اپنی بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا ہوا ہے قوم اپنے محافظوں کے ہمقدم ہے۔اس یادگار موقع پر بزنس کمیونٹی کو عہد کرنا ہو گا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش ملک ہے بس ہمیں اپنی پالیسیوں کو مزید کاروبار دوست بنانا ہوگا۔بہتر پالیسیوں کیساتھ ٹیکس نیٹ ورک کو وسعت دیں اور ملکی آمدنی میں اضافہ کریں۔
اسلام آباد سے مزید