• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، کراچی کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد نہ کرنے پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر کو 8 مئی تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے ، سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ فریقین کو نقول دی گئی تھیں ان کے دستخط بھی موجود ہیں، کافی وقت سے درخواست زیر سماعت ہے ، سپریم کورٹ کے حکم پر ماسٹر پلان ترتیب دیا گیا تھا ، 18 اکتوبر 2018 کو اسٹریٹجک ماسٹر پلان کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ، ماسٹر پلان ورلڈ بینک ، ایشین بینک سمیت 20 اداروں نے مل کر بنایا تھا اس پر آج تک عمل درآمد نہیں ہو رہا ، ایس بی سی اے کے وکیل نے کہا کہ ہمیں درخواست کی نقول نہیں ملی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید