کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں گداگر گرفتار کر کے اصلاح کے لئے ایدھی سینٹر کے حوالے کرنے کا فیصلہ،کمشنر کراچی سیدحسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقدہ ڈپٹی کمشنرز کے ایک اجلاس میں تجاوزات گداگری اور گراں فروشی کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں ٹریفک کے لئے رکاوٹ بننے والی تجاوزات کی روک تھام کے بارے میں تفصیل سے کمشنر کو بریفنگ دی گئی ، ڈپٹی کمشنر ز نے بتا یا کہ مجموعی طور پر 17مارچ سے 23 مارچ کے دوران مجموعی طور پر 132مقامات سے تجاوزات ہٹائی گئیں، فیصلہ کیا گیا کہ عید الفطر پر خریداری کے ر ش کے پیش نظر سڑکوں پر تجاوزات کی روک تھام کی جائے گی تاکہ عید کی خریداری کے موقع پر بازاروں میں ٹریفک کئے مسائل پیدا نہ ہوں، کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ اس موقع پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنائیں ،اجلاس میں پیشہ ور گداگروں سے متعلق فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز یقینی بنائیں گے کہ جو گداگر گرفتار کیے جائیں انھیں اصلاح کے لئے ایدھی سینٹر کے حوالہ کیا جائے گا۔