• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی طلبہ کا وفد پاکستان پہنچ گیا، الخدمت تعلیم و رہائش فراہم کرے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فلسطینی طلبہ کا وفد پاکستان پہنچ گیا،الخدمت ان فلسطینی طلبہ کی رہائش اور تعلیم کے اخراجات برداشت کرے گی، قبل ازیں الخدمت 200فلسطینی طلبہ کو بھی تعلیم دلوارہی ہے، کراچی ایئر پورٹ پر چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے 17 فلسطینی طلبہ کا استقبال کیا، ان طلبہ نے کچھ دیر کراچی ایئرپورٹ پرقیام کیا پھر انہیں اسلام آباد روانہ کردیا گیا، فلسطینی طلبہ کو الخدمت نے اسلام اباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں نہ صرف داخلہ دلوایا ہے بلکہ ان کی رہائش کیلئے ہاسٹلز کا بھی انتظام کیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید