• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منکی پاکس، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی کا ٹیم کے ہمراہ ایئر پورٹ کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں رواں سال منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے کے بعد ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر ثاقب شیخ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور ضروری اقدامات کی ہدایات دیں، انہوں نے اسکریننگ سخت کرنے کے بھی احکامات دیئے۔ دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ نے ڈائریکٹر بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کو اسکریننگ کا عمل تیز کرنے کے لئے مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر نگرانی کے طریقہ کار کو بہتر اور مضبوط کیا جائے، ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا عمل تیز کیا جائے، سعودی عرب سے سفر کرنے والے مسافروں پر خصوصی توجہ دی جائے، منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوں تو فوری ایسے افراد کو ائسولیٹ کیا جائے۔ یاد رہے کہ سال کا پہلا منکی پاکس کیس کراچی سے 22 مارچ کو رپورٹ ہوا تھا جس پر مریض کو جناح اسپتال میں قرنطینہ کر دیا گیا۔