اسلام آباد ( رانا غلام قادر) عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کا مرحلہ آن پہنچا، پہلی حج پرواز یکم مئی کو روانہ ہوگی۔وزارت مذہبی امور کے ذ رائع کے مطا بق سعودی عرب کے لیے حج پروازوں کا آغاز تقریباً 35 روز بعد کردیا جائے گا ،حج پروازوں کا شیڈول 10اپریل تک جاری کیے جانے کی توقع ہے۔ سال رواں ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔پی آئی اے اور ایک سعودی ایئر لائن سمیت پانچ ایئر لائنز حج اپریشن میں حصہ لیں گی۔سرکاری سکیم کے تحت تقریباً 89ہزار پاکستانی عازمین حجاج مقدس جائیں گے۔حج آپریشن 30 روز تک جاری رہے گا۔آخری پرواز 30 مئی کو روانہ ہوگی۔