اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ایف بی آرنے ٹیکس سال فروری 2025کےسیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 27مارچ تک توسیع کردی، ایف بی آر کی جانب سے ملک بھر کے تمام ایل ٹی او، ایم ٹی او ، سی ٹی او اورآر ٹی او چیف کمشنر کو جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی ہےکہ سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کے27مارچ تک گوشوارے جمع کیے جائیں۔