اسلام آباد(فاروق اقدس) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ساتھ تنازع کے باعث امریکا سے نکالے جانے والےسفیرکے جنوبی افریقا پہنچنے پر استقبال کیلئے عوامی سیلاب امڈ آیا، ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔، ابراہیم رسول نے کیپ ٹاؤن میں کہا کہ ’گھر آنا ہمارا انتخاب نہیں تھا، لیکن بغیر کسی پچھتاوے کے گھر واپس آگیا ہوں،امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ابراہیم رسول کو اس وقت ملک بدر کر دیا گیا تھا۔