• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور امریکا کا تعلقات میں بہتری کیلئے رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور امریکاکاتعلقات میں بہتری کیلئے رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور دیرینہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ،ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون ، سفارتی تعلقات، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، زرعی شعبے میں شراکت داری اور سکیورٹی تعاون جیسے اہم امور زیر بحث آئے،چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا دیرینہ شراکت دار ہے دونوں ممالک کے تعلقات 7 دہائیوں پر محیط ہیں امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور توانائی، بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مزید امریکی سرمایہ کاری ضروری ہے، کاروباری ماحول کو بہتر بنانے سے دونوں معیشتوں کو فائدہ ہوگا اور ترقی کے نئے مواقع پیدا ہونگے، موسمیاتی تبدیلی، توانائی اور زراعت میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جانا چاہئے تاکہ پاکستان اور امریکہ مشترکہ طور پر جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی کے منصوبوں پر کام کر سکیں،چیئرمین سینیٹ نے کہا انسداد دہشتگردی میں پاکستان کی قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں اور عالمی امن و استحکام کیلئے پاکستان کا کردار اہم ہے، افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور خطے میں امن کیلئے پاک امریکہ تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے،ملاقات میں پارلیمانی سفارت کاری کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا، بائیوٹیکنالوجی، خلائی تحقیق اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال ہوا،چیئرمین سینیٹ نے کہاامریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ایک اہم اثاثہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط کو مزید مستحکم کر سکتی ہے، تعلیمی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیکر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دی جائیگی، پاکستان اور امریکہ کو اختراع اور اقتصادی ترقی کے نئے مواقع تلاش کرنے چاہئیں ، پاکستان نے عالمی سطح پر امن و استحکام کیلئے بیشمار قربانیاں دی ہیں دونوں ممالک کے سفارتی مشنز تعلقات کو مزید مستحکم کر رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون بڑھایا جانا چاہئے ۔
اہم خبریں سے مزید