مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیل کے داخلی سلامتی کے سربراہ پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کے خلاف ان کی رضامندی کے بغیر تفتیش کی،خیال رہے کہ سپریم کورٹ نےداخلی سلامتی کے سربراہ کی برطرفی روک دی تھی۔نیتن یاہو نے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ دعویٰ کہ وزیر اعظم نے شن بیٹ کے سربراہ رونن بار کو وزیر بین گویر کے خلاف ثبوت اکٹھا کرنے کا اختیار دیا، یہ ایک کھلا جھوٹ ہے۔وہ اس رپورٹ کا جواب دے رہے تھے کہ رونن بار کی ایجنسی نے پولیس کے انتہائی دائیں بازو کے نفوذ اور بین گویر سے اس کے روابط کی کئی ماہ تحقیقات کی۔