• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کے ملزموں سے 11 تولے زیورات، نقدی برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) چند روز قبل گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے 3 ملزموں کو گرفتار کرکے11 تولے وزنی طلائی زیورات برآمد کرلئے گئے ۔گوجرخان پولیس نے عاطف، سعد اور جاوید کو گرفتار کیا۔ملزمان سے 30لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کے 11 تولے طلائی زیورات، مسروقہ رقم 2 لاکھ 80 ہزار روپے، موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
اسلام آباد سے مزید