لاہور(خبرنگار)مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں سیف اللہ قصوری، حافظ طلحہ سعید ،حافظ خالد نیک نے کہا ہے کہ اسرائیل کے غزہ کے ہسپتالوں پر حملے درندگی کی انتہا ہے، غزہ میں مسلمانوں پر اسرائیلی حملوں کی محض مذمت سے کچھ نہیں ملے گا۔ وقت کا تقاضاہے کہ فلسطینی مسلمانوں کا ہر طرح سے ساتھ دیا جائے۔ فلسطینی اپنی قربانیوں پر پشیماں نہیں بلکہ پر امید ہیں کہ اسرائیل سے آزادی ملے گی۔