کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر مولانا عبدالقیوم ھالیجوی، جنرل سیکریٹری سندھ علامہ راشد محمود سومرو، نائب امیر قاری محمد عثمان اور دیگر رہنماؤں نے جمعیت علماء اسلام مومن آباد ٹاؤن کے نائب امیر مولانا شیرزادہ کی ٹارگٹ کلنگ میں بہیمانہ شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ مولانا شیر زادہ کے قتل کا ذمہ دار سندھ حکومت کو سمجھتے ہیں مولانا شیر زادہ کے قاتل فوری گرفتار کرکے قوم کے سامنے لائے جائیں بصورت دیگر جمعیت علماء اسلام راست اقدام پر مجبور ہوگی۔