ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان کیڈٹ کالج کے لئے40کروڑ روپے کے فنڈز جاری ، رکے ہوئے کام کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے، منصوبہ کی تکمیل سے جنوبی پنجاب کے عوام کو پروفیشنل تعلیم و تربیت کے حصول کے لئے اعلی درسگاہ میسر ، طلباء کی پاک فوج میں شمولیت کی راہ ہموار ہوگی ،یہ بات سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کیڈٹ کالج کے زیر تعمیر پراجیکٹ کے وزٹ کے موقع پر کی ۔ انہوں نے کہا موضع عالمگیر بہاول پور سکھاں میں 919کنال رقبہ پر کیڈٹ کالج کا منصوبہ جاری ہے ۔ کیڈٹ کالج میں 450طلباء ، فیکلٹی اور دیگر ہاسٹلز میں 210افراد کی گنجائش ہوگی ۔