ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس انوار حسین نے فروٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر گلزار احمد کی رٹ درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا ہے اور متعلقہ حکام کو چھاپوں سے روک دیا ہے،فاضل عدالت نے۔چیف سیکرٹری پنجاب کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان کو 24مارچ کو طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئے، تاہم اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد بخش کھاکھی نے ان کی مصروفیت بارے آگاہ کیا۔