• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربند ٗلوگوں کے طعنوں سے تنگ آکر بھائی کے قاتل کو مار ڈالا ٗملزم

پشاور (کرائم رپورٹر) لوگوں کے طعنوں سے تنگ آکر بھائی کے قاتل کو موت کے گھاٹ اتارکر اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کو بے آسرا چھوڑ دیا ۔17جنوری کو تھانہ سربند پولیس کو نعمان نامی شخص کی لاش ملی تھی جس کی دعویداری نامعلوم افراد کے خلاف کی گئی تھی ٗڈی ایس پی پشتہ خرہ محمد اشفاق اور ایس ایچ او تھانہ سربند شاکر خان نے اندھے قتل کا معمہ حل کرکے ملزم خان زیب کو گرفتار کرلیا ٗملزم نے بتایا کہ دو سال قبل اس کے بھائی کاشف کو قتل کیا گیا تھا تاہم اب تین ماہ قبل اسے علم ہوا کہ اس کے بھائی کاشف کو اپنے دوست نعمان نے قتل کیا تھا ٗملزم نے مزید بتایا کہ اس کے والدین فوت ہو چکے ہیں اور وہ اپنے پانچ بھائیوں اورایک بہن کا واحد کفیل تھا لیکن علاقے کے لوگ اسے طعنے دیتے تھے کہ تم نے اپنے بھائی کاشف کے قتل کا بدلہ نہیں لیا اس لئے اس نے لوگوں کے طعنوںسے تنگ آکر نعمان کو قتل کردیا اور اب خود جیل جارہاہوں ۔ملزم نے مزید بتایا کہ نعمان ا س کے بھائی کاشف کا جگری دوست تھا لیکن نعمان نے ایک کلاشنکوف اور پستول کی لالچ میں آکر کاشف کو قتل کیا تھا ۔
پشاور سے مزید