• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرا یونیورسٹی کو غیر فعال کرنے کے ایچ ای سی کے نوٹسز معطل

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسرا یونیورسٹی کو غیر فعال کرنے کے ایچ ای سی کے نوٹسز معطل کرتے ہوئے فریقین سے 22 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔ اسرا یونیورسٹی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کی۔ اس موقع پر درخواست گزاروں کی جانب سے وکلا مخدوم علی خان، سعد ہاشمی اور یاور مختار عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ اسرا یونیورسٹی قانون اور اپنے چارٹر کے مطابق کام کر رہی ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے نوٹسز کا اجرا ایچ ای سی آرڈیننس 2002کی سیکشن 10کی خلاف ورزی ہے، ابتدائی دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے مذکورہ احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔

ملک بھر سے سے مزید