کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے انٹر بورڈ کراچی کے سال اول کے طلبہ کو تین مضامین طبعیات، کیمیاء اور ریاضیات میں اضافی نمبر دینے کی منظوری دیدی ہے جس کا اطلاق فیل اور پاس دونوں طلبہ پر ہوگا۔ یہ بات صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ طبعیات میں 15، کیمیاء میں 20اور ریاضیات میں 15 اضافی نمبر رہیے جائیں گے اس موقع پر کمیٹی کے اراکین اور رکن صوبائ اسمبلی محمد فاروق، شبیر قریشی اور محمد وسیم بھی موجود تھے۔ وزیر تعلیم نے تسلیم کیا کہ کراچی کے طلبہ کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے اور انھیں کم نمبر دیئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی نےامتحانی نتائج میں نقائص کی تحقیقات کیں تعلیمی بورڈ کے نتائج کا موازنہ ماضی سے اور دیگر بورڈز سے بھی کیا گیا۔