اسلام آباد (نمائندہ جنگ )صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ملاقات کی ، وفاقی محتسب نے صدر مملکت کو ادارے کی رپورٹ برائے سال 2024 پیش کی وفاقی محتسب کو سال 2024میں ریکارڈ 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں، سال 2023کی نسبت وفاقی محتسب کو 17فیصد زائد شکایات موصول ہوئی۔