• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی حکم پر عمران سے ملاقاتیں شروع، نیا تنازع سامنے آگیا

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) عدالتی حکم پر عمران سے ملاقاتیں شروع ہو گیں ، اس پر بھی نیا تنازع سامنے آ گیا، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نےبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی لسٹ میں بابر اعوان کا نام شامل کرنے پر اعتراض کردیا ،اعظم سواتی کواجازت نہیں ملی،منگل کو عمران خان سے ملاقات کادن تھا، اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل کے گیٹ پر تعینات جیل عملہ کو ملاقات کرنے والے 6رہنماؤں کے نام لکھوائے ان میں حامد خان،چودھری ظہیر عباس،عزیر بھنڈاری،نیاز اللہ نیازی، اعظم سواتی اور خود ان کااپنا نام شامل تھا،جب کہ قبل ازیں سنئیر وکیل بابر اعوان بھی بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچے تھے ، اس وقت اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5پر دلچسپ صورت حال پیداہوگئی جب جیل عملے نے سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کے دئیے گئے ناموں کیساتھ بابراعوان کوملاقات کیلئے جیل کے اندرجانے کی اجازت دی اس پرسلمان اکرم راجہ نے جیل عملہ سے کہاکہ عدالت کا حکم ہے وہی شخص ملاقات کرے گا جس کا نام میں لکھواؤں گا۔
اہم خبریں سے مزید