راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) پنجاب دھی رانی پروگرام کےفیز ٹو کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ۔پہلے فیز میں15سو جوڑوں کی شادیاں کرائی گئی تھیں۔دوسرے فیز میں بھی 15سو جوڑوں کی شادیاں ہوں گی۔پہلے فیز میں منتخب جوڑوں کو فی کس ایک لاکھ سلامی بشکل اے ٹی ایم کارڈ دو لاکھ60ہزار کا جہیز سامان لکڑی کا بیڈ، شیشہ،بیڈ شیٹ،جائے نماز،ڈنر سیٹ وغیر ہ دیا گیا۔دو لہا دولہن کو شادی والے دن کا لباس اور شادی کا کھانا بھی حکومت کی طرف سے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں ساڑھے سات ہزار کے لگ بھگ نابینا افراد کو وہیل چیئرز، سماعت کے آلات، سفید چھڑی، بریل بورڈ اور الیکٹرک وہیل چیئرز فراہم کی جائیں گی۔راولپنڈی میں پہلے مرحلے میں108افراد کی منظوری ہوئی ہے۔