• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں ہزاروں افراد کوسحر اور افطار میں کھانا فراہم کیا گیا،مرکزی مسلم لیگ

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) رمضان میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام اسلام آباد کے ہسپتالوںاور دیگر مقامات پر 313افطا ر سحری مراکز قائم کئے گئے ،جہاںہر روز 24 ہزار سے زیادہ لوگوںکو باقاعدگی سے سحری اور افطار کھانا فراہم کیا گیا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ،مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو اور ترجمان تابش قیوم نے بتایا کہ اسلام آباد کی طرح کراچی ، لاہور ، پشاور ،کوئٹہ ،ملتان ، حیدر آباد ،فیصل آباد سمیت ملک کے دیگر شہروںمیںبھی سحری و افطار ،مراکز میںہر روز لاکھوںافراد کو خدمات فراہم کی گئیں ۔ انہوںنے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ نادار مریضوںکومفت ادویات فراہم کر رہی ہے۔
اسلام آباد سے مزید