برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس کا کہنا ہے کہ ہیتھرو ایئرپورٹ کو بند کروانے والی آگ مشکوک نہیں۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے الیکٹریکل سب اسٹیشن میں آگ اب ممکنہ طور پر مجرمانہ معاملہ نہیں رہی۔
میٹروپولیٹن پولیس کی انسداد دہشتگردی پولیس کی نگرانی میں کی گئی تحقیقات کا مقصد مغربی لندن میں واقع ہیز کے الیکٹریکل سب اسٹیشن میں لگنے والی آگ کی وجہ کا تعین کرنا تھا۔