• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ کپتان مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ فاطمہ ثنا 50 اوورز کے اس ایونٹ میں ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی، شوال ذوالفقار ٹیم میں واپس آئی ہیں۔ پاکستان اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ فاطمہ ثنا (کپتان) منیبہ علی (نائب کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر) نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز (وکٹ کیپر ) اور سیدہ عروب شاہ۔ ریزرو کھلاڑی: غلام فاطمہ، وحیدہ اختر اور ام ہانی۔پلیئر سپورٹ اسٹاف ۔حنا منور (منیجر) محمد وسیم ( ہیڈ کوچ ) جنید خان (اسسٹنٹ کوچ بولنگ)، عبدالرحمٰن (اسسٹنٹ کوچ اسپن بولنگ) عبدالسعد (اسسٹنٹ کوچ فیلڈنگ) ودیگر شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید