• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی خوبصورتی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی کی خوبصورتی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے سندھ حکومت نے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی ،ٹاسک مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی کے ذریعے کراچی کے شہری مسائل کو حل کرے گی، اس اقدام کا مقصد شہر میں صفائی، تجاوزات کے خاتمے اور شہری سہولتوں میں بہتری لانا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول فراہم کیا جا سکے، نوٹیفی کیشن کے مطابق نو تشکیل شدہ ٹاسک فورس کی سربراہی میئر کراچی کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں کمشنر کراچی ، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کراچی رینج، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ٹریفک) کراچی، اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ ایچ ٹی پی ڈپارٹمنٹ، ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، میونسپل کمشنر کراچی میونسپل کارپوریشن، ڈائریکٹر ملٹری لینڈز اینڈ کینٹونمنٹ اور متعلقہ ٹی ایم سی کے میونسپل کمشنر شامل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹاسک فورس کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی کے ذریعے کراچی کے شہری مسائل کو حل کرے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید