کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد نمبر 5میں واقع مکان میں گیس کی لائن میں دھماکہ کے نتیجے میں60سالہ شبانہ زوجہ تقی ،36سالہ سعد ولد جاوید اور 26سالہ سمیر شدید زخمی ہوگئے،دھماکہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،دھماکہ کے نتیجے میں مذکورہ عمارت کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی جبکہ گھر کے سامنے کھڑے رکشا اور عقب کی عمارت کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو باہر نکال کر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا،۔