کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابقہ انچارج شعبہ ایم او سی حنیف اتمان خیل انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ اور تدفین میں سینئر رہنما انیس قائم خانی ، ٹاؤن و یوسی کے زمہ داران و کارکنان اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ،دریں اثناء ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے تمام سوگواران لواکین سے صبر کی تلقین کی ہے۔