کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملیر ہالٹ میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کا میاں،بیوی اور بچے کی ہلاکت کےکیس میں ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ،ملزمان میں ٹینکر ڈرائیور رحیم بادشاہ اور ہیلپر عمر وقاص شامل ہیں،تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہاگیا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ میں دفعہ 322 شامل کردی ہے۔