کراچی (پ ر)پاکستان ڈائیگناسٹک انڈسٹری کے اہم اداروں نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے ڈائیگناسٹک شعبے میں ایک بڑی اور مؤثر تبدیلی ہونے جا رہی ہے ۔ طویل عرصے تک امپورٹ پر انحصار کرنے والی ڈائیگناسٹک انڈسٹری اب ایکسپورٹ بیسڈ معیشت کی راہ پر گامزن ہے۔ یہ اقدام نہ صرف پاکستان کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے بلکہ قومی خودمختاری کی جانب اہم سنگ میل بھی ہے۔سامانی شفا اور ایل ڈی ایس کے نمائندوں نےکانفرنس میںآگاہ کیا کہ روایتی ٹیسٹنگ میں خودکفالت حاصل کرنے کے بعد، پاکستان اب جدید ٹیکنالوجی کی طرف بڑھ رہا ہے۔